مرے محبوب، محبوبِ خُدا ہیں
مرے آقا، امام الانبیا ہیں
حبیبِ کبریا، خیر البشر ہیں
جنابِ فاطمہؓ خیر النساء ہیں
سراپا روشنی، نورِ مجسم
وہی شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ ہیں
وہی جو رحمۃ اللعالمیں ہیں
وہی نورالہدیٰ، خیر الوریٰ ہیں
جو محروموں میں خوشیاں بانٹتے ہیں
وہی بے آسروں کا آسرا ہیں
سخی ایسے، کوئی جتنا بھی مانگے
فزوں تر، بیش تر، کرتے عطا ہیں
مؤدب، ایستادہ اُن کے در پر
ظفرؔ مُجھ سے سگِ در بے نوا ہیں