اردوئے معلیٰ

مزا جب ہے کہ اپنی یوں بسر ہو

حرم میں شام، طیبہ میں سحر ہو

 

عبادت ہو تو ایسی معتبر ہو

کہ میرا سر نبی کا سنگِ در ہو

 

کوئی تعریف اُس کی کیا کرے گا

خدا کا جو کہ منظورِ نظر ہو

 

اِدھر کعبہ اُدھر کعبے کا کعبہ

بتا واعظ مرا سجدہ کدھر ہو

 

قمر یوں تو نبی سارے قمر ہیں

مگر جو صاحبِ شق القمر ہو

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ