اردوئے معلیٰ

Search

مشکلیں پہلے نہیں ہو رہیں آسان ، اللہ

اس پہ وہ شوقِ اذیت ہے کہ سبحان اللہ

 

اپنی طاقت کے بھرم میں ہوئے فرعون تمام

تیرے بھیجے ہوئے کمزور سے انسان ، اللہ

 

خود تو ہم تیری کوئی بات نہیں مانتے ہیں

اور کہتے ہیں کہ ہر بات مری مان ، اللہ

 

آج اس یاد کا کانٹا تو مرے دل سے نکال

آج تو بھیج سکوں میرے نگہبان اللہ

 

جس طرح اس کے خدوخال تراشے گئے ہیں

تازہ ہوتا ہے اسے دیکھ کے ایمان ، اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ