اردوئے معلیٰ

مرتبہ صدیقِ اکبرؓ کو دیا اللہ نے

انبیاء کے بعد اِک سب سے بڑے انسان کا

کیا ٹھکانہ عظمتِ صدیقِ اکبرؓ کا عزیزؔ

جس نے چکَّھا سب سے پہلے ذائقہ ایمان کا

 

مرتبے میں انبیاء کے بعد ہی صدیقؓ ہیں

التزام ایسا ہی کچھ رکھا گیا قرآن میں٭

فضلِ رَبّ دیکھیں کہ کچھ آیات بھی نازل ہوئیں

میرے آقا کے مُحِبّ صدیقؓ کی بھی شان میں

 

میرے پتھر کے برابر تم بھی اِک پتھر رکھو

بہرِ تعمیرِ قُباء جس کو ملا حکمِ نبی

یہ شرف صدیق اکبرؓ نے ہی پایا بالیقیں

وقتِ آخر اُنؓ کو آقا نے امامت سونپ دی

 

٭ سورۂ نساء کی آیت ۶۵ میں انعام پانے والوں میں پہلے انبیاء پھر صدیقین کا ذکر ہے۔
٭روئے زمین پر پہلی مسجد قباء کی تعمیر ہوئی تو حضور نے پہلا پتھر رکھا اور دوسرا
پتھر رکھنے کا حکم سیدنا صدیق اکبرؓ کو دیا۔ اس مسجد کی اساس پہلے ہی تقویٰ پر ہے۔
اللہ کا فرمان۔ سورۂ توبہ آیت ۱۰۸۔نعتیہ مشاعرے میں شرکت کرنی تھی۔ جمادی الثانی کی
مناسبت سے کچھ شعر منقبت کے کہنے کے لیے عصر کے بعد دعا کی تو تین قطعات ہو گئے۔
مغرب کے بعد مشاعرے میں پڑھ بھی دیئے۔ الحمد للہ علیٰ احسانہٖ۔
عزیزؔ احسن اتوار : ۸ ؍ جمادی الثانی ۱۴۲۸ھ ۲۴ ؍ جون ۲۰۰۷ء(اسلام باد)
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات