اردوئے معلیٰ

مقصودِ دعا قلب پہ ظاہر ہوا جب سے

میں نے تو ترا عشق ہی مانگا تیرے رب سے

 

بے مثل ترا نام ہے ، بے مثل گھرانا

انسان کی عظمت ہے ترے نام و نسب سے

 

اے نور! ترا نور ہے مسجودِ ملائک

آدم کو یہ اعزاز ملا تیرے سبب سے

 

ہے سورۂ اخلاص سے ظاہر یہ مشیت

توحید کا اعلان ہو محبوب کے لب سے

 

اُس نجم رسالت کی زیارت کا ہوں طالب

جبریل نے دیکھا تھا جسے چشمِ ادب سے

 

آدم تو بہت بعد میں تخلیق ہوا ہے

پھر کون بتائے کہ ترا نور ہے کب سے

 

شب میں نے ترے روضے کی تصویر کو چُوما

اُلفت سے ، عقیدت سے ، محبت سے ، ادب سے

 

والشمس کے جلوے ہیں تب و تابِ سحر میں

وَالیل کی رنگت ہے عیاں صورتِ شب میں

 

مضموں یہ فزوں تر ہے مرے ظرفِ سُخن سے

بخشش یہ سوا ہے مرے دامانِ طلب سے

 

مدحت کا یہ منصب مرے داتا کی عطا ہے

انعام ملا ہے مجھے سلطانِ عرب سے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات