اردوئے معلیٰ

ملیں گے لعل و گہر جانتے ہیں

مدینے کے گداگر جانتے ہیں

 

ہر اک منزل ہے اُن کے راستے میں

زمانے اُن کو رہبر جانتے ہیں

 

سفر سدرۃ سے آگے کا ہے کیسا

فقط میرے پیمبر جانتے ہیں

 

جنہیں ابلیس نے بہکا دیا وہ

انہیں اپنے برابر جانتے ہیں

 

رہِ طیبہ میں سب اہلِ محبت

ہر اک ذرے کو اختر جانتے ہیں

 

ہر اک بخشش طلب عاصی کو اخترؔ

شفیعِ روزِ محشر جانتے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات