اردوئے معلیٰ

ملے حضور کی الفت یہی دعا کرتے

نبی سے عشق کا اظہار برملا کرتے

 

حضور آپ کی مدحت بڑی سعادت ہے

کرم سے آپ کے اپنا فقط بھلا کرتے

 

درونِ قلب سے ہر دم یہی صدا آئے

حضور اپنی زیارت کبھی عطا کرتے

 

تمام عمر اسی آرزو میں روئے ہم

کہ زندگی میں کبھی طیبہ میں رہا کرتے

 

ہوئی ہے جب سے، ترقی پہ ہے مری خواہش

مطافِ عشق ،ترے صحن کو سدا کرتے

 

نبی کی نعت لکھے عمر بھر ترا زاہدؔ

کٹی ہے عمر مری ایک ہی دعا کرتے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات