اردوئے معلیٰ

خدا کا ہے احسان فاروقِ اعظمؓ

نبی کا ہے فرمان فاروقِ اعظمؓ

 

خلافت کی ہے آن فاروقِ اعظمؓ

ہے دنیا کا سلطان فاروقِ اعظمؓ

 

ملا ساتھ پہلو میں پیارے نبی کا

تمہاری ہے کیا شان فاروقِ اعظمؓ

 

ملی دین کو جو زمانے میں عظمت

یہ تیرا ہے فیضان فاروقِ اعظمؓ

 

فلک پر چمکتا ہوا اک ستارا

تو اعلیٰ ہے ذیشان فاروقِ اعظمؓ

 

ترا لطف ملتا ہے زاہدؔ کو ہر دم

ہے تجھ پر یہ قربان فاروقِ اعظمؓ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات