اردوئے معلیٰ

Search

منکر ختم نبوت! غرق ہو

تجھ سے ہو کیسی مروت’ غرق ہو

 

ڈوب کے مرجائیں ایسے حکمراں

ایسی بے غیرت قیادت غرق ہو

 

میں اعلی الاعلان کرتا ہوں لعیں

تجھ سے اعلان بغاوت ‘ غرق ہو

 

اس سے تیری اور بھی ظاہر ہوئی

ذہن کی ساری خباثت غرق ہو

 

عزت و حرمت رسول پاک کی

دیں میں سمجھے جو بھی بدعت, غرق ہو

 

مرتبہ پائے غلام مصطفی

دشمن احمد کی عزت غرق ہو

 

نعت سے ہٹ کر اگر کچھ بھی کہا

یہ نہ ہو ارسل, ریاضت غرق ہو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ