اردوئے معلیٰ

مہبطِ نور میں ہے نور سے ڈھالی جالی

دونوں عالم میں نہیں ایسی مثالی جالی

 

ہم کہاں دیدِ شہِ کون و مکاں کے قابل

ہم نے پلکوں کے کناروں پہ سجالی جالی

 

جب سے دیکھا ہے کرم بار سنہری منظر

دھڑکنیں ورد کئے جاتی ہیں جالی جالی

 

قلبِ مغمُوم کو مسرُور کیا ٹھنڈک نے

میں نے جب خواب میں سینے سے لگالی جالی

 

باعثِ راحت و تسکیں ہے مواجہ کی چمک

شاہ کی قربتِ پیہم سے ہے عالی جالی

 

روزِ محشر مرے اشکوں کی گواہی دے گی

میری آنکھوں کا وضو دیکھنے والی جالی

 

میں ہوں اشفاق اِدھر قاسمِ نعمت ہیں اُدھر

درمیاں شاہدِ کشکولِ سوالی جالی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات