اردوئے معلیٰ

میرے آقا دیں گواہی جس کی ارفع شان کی

مدح کر سکتا ہے کوئی کیا بھلا عثمان کی

 

نور دو بخشے گئے جس کو حریمِ نور سے

ہمسری ممکن نہیں عثمان بن عفّان کی

 

منکشف ہوگی اسی پر شانِ عثمانِ غنی

جان لے گا جو حقیقت بیعتِ رضوان کی

 

کر دیا نعت آشنا کو آشنا عثمان سے

چاکری میں نے بھی کی ہے جامع القرآن کی

 

نام ہے میرا بھی مداحینِ ذوالنورین میں

گرچہ میں اشفاق مشتِ خاک ہوں ملتان کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات