اردوئے معلیٰ

میں کہاں اور کہاں مدحتِ سلطانِ حرم

کام آئی ہے مگر نسبتِ سلطانِ حرم

 

وہ بھلا لطف و عنایات و کرم کیا سمجھیں

جن کے سینوں میں نہیں الفتِ سلطانِ حرم

 

کارِ مدحت کو کوئی شخص نہ کم تر سمجھے

نعت کہنا بھی تو ہے خدمتِ سلطانِ حرم

 

اُن کے رتبے سے بس اونچا ہے خدا کا رتبہ

کتنی افضل ہے فدا حرمتِ سلطانِ حرم

 

اُن کی پوشاک فدا خلدِ بریں کی خوشبو

گُل سے بڑھ کر ہے کہیں نکہتِ سلطانِ حرم

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات