اردوئے معلیٰ

ناموں میں سب سے پیارا محمد کا نام ہے

کتنا حسین و اعلی محمد کا نام ہے

 

جس کے لیے خدا نے بھی خود کو کیا عیاں

عرشِ عُلیٰ کا نعرہ محمد کا نام ہے

 

کس کے لیے ہوئی ہے یہ تخلیق کائنات

اس بات کا خلاصہ محمد کا نام ہے

 

قرآن ہے گواہ کہ ربِ عظیم کی

رحمت کا بھی اشارہ محمد کا نام ہے

 

دنیا ہو یا لحد ہو کہ میداں ہو حشر کا

مخلوق کا سہارا محمد کا نام ہے

 

داخل ہوا ہے اُن کے دلوں میں خدا کا نور

جن کا اثاثہ سارا محمد کا نام ہے

 

جانے دو اس کو خلد میں بولے گا خود خدا

اس کا بھی اک وسیلہ محمد کا نام ہے

 

یہ ہے رضاؔ یقین خدائی کے ذکر میں

قرآن کا خلاصہ محمد کا نام ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات