نام سے جس کے دل کو حرارت ملے
رات کو چاندنی کی عبارت ملے
ہر قدم پر چمکتی بشارت ملے
کون ہے؟ کون ہے؟ وہ تمہارے سوا
مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ
جس نے پیغامِ مہر و مروت دیا
درسِ انصاف و دینِ اخوت دیا
آدمی کو نمِ آدمیت دیا
کون ہے؟ کون ہے؟ وہ تمہارے سوا
مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ
جس نے تاریکیوں میں اُجالا کیا
بے نواوں کو توقیر والا کیا
جس نے انسان کا بول بالا کیا
کون ہے؟ کون ہے؟ وہ تمہارے سوا
مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ
کون ہر دور کا فیصلہ دے گیا
مدعا دے گیا ، حوصلہ دے گیا
ہر زمانے کو روشن دِیا دے گیا
کون ہے؟ کون ہے؟ وہ تمہارے سوا
مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ
کس نے لمحات میں چاندنی گھول دی
زندگی عدل میزان پر تول دی
بند صدیوں کی زنجیرِ دَر کھول دی
کون ہے؟ کون ہے؟ وہ تمہارے سوا
مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ ، مصطفےٰ