اردوئے معلیٰ

نبی کے راستے کی خاک لوں گا

میں سب سے قیمتی پوشاک لوں گا

 

محل مینار کیا کرنے ہیں مجھ کو

مدینے کے خس و خاشاک لوں گا

 

شاہِ کونین کی فاقہ کشی سے

میں اپنی روح کی خوراک لوں گا

 

میری نامہ بری آنسو کریں گے

میں ان سے دیدہ نمناک لوں گا

 

میری خواہش اگر پوچھی انہوں نے

میں استحکام عرض پاک لوں گا

 

حضور آئیں گے جب میری لحد میں

زمین سے قیمت افلاک لوں گا

 

ملی جاہی اگر جنت میں کوئی

تو دہلیز شاہ لو لاک لوں گا

 

میں ان سے آخری دم تک مظفرؔ

بصیرت آگہی ادراک لوں گا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔