اردوئے معلیٰ

نبی کے برابر ہوا ہے نہ ہو گا

کوئی ان کا ہمسر ہوا ہے نہ ہو گا

 

ہوئی ختم ان پر نبوت ، رسالت

نبی بعد ان کے ہوا ہے نہ ہو گا

 

حکومت زمین و زماں پر ہے ان کی

کوئی ان سا سرور ہوا ہے نہ ہو گا

 

ہے اک اک صحابیؓ ہدایت کا تارا

کہیں ایسا رہبر ہوا ہے نہ ہو گا

 

زمانہ ہے شاہد نبی کی سخا کا

سخاوت کا پیکر ہوا ہے نہ ہو گا

 

مدینے کے زائر یہ کہتے ہیں زاہدؔ

سفر اس سے برتر ہوا ہے نہ ہو گا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔