اردوئے معلیٰ

نبی المرسلیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

امام الاولیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

 

جنہیں قرآن بھی رحمت پکارے اور عالم بھی

وہی فخرِ مبیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

 

لبِ کونین پر نغمے درودوں اور سلاموں کے

شفیع المذنبیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

 

سراپا حُسن کے پیکر ، خدا کے نور کے مظہر

وہ عظمت کے نگیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

 

اُنہیں مژدہ شفاعت کا ، خدا کی پاک جنت کا

نبی کے جو قریں آئے مبارک ہو جہاں والو!

 

خدا کے بندوں کو رب سے ملانے کے لیے دیکھو

رضاؔ جی شاہِ دیں آئے مبارک ہو جہاں والو!

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات