اردوئے معلیٰ

نبی نے بلایا ہے الحمد للہ

وہ روضہ دکھایا ہے الحمد للہ

 

شہِ دوسرا نے وہ جامِ زیارت

ہمیں بھی پلایا ہے الحمد للہ

 

وہ آقا کے روضے کا پُر نور منظر

نظر میں سمایا ہے الحمد للہ

 

لگائی جو سینے سے پیاری سی جالی

بڑا لطف آیا ہے الحمد للہ

 

برستی ہے طیبہ میں نورانی بارش

سماں جگمگایا ہے الحمد للہ

 

غلامی ملی ہے محمد کے در کی

بڑا بخت پایا ہے الحمد للہ

 

نبی کی محبت کا دل کے نگرمیں

دیا اک جلایا ہے الحمد للہ

 

وہ تشریف لائیں گے شاہِ دو عالم

تو گھر کو سجایا ہے الحمد للہ

 

کہ آقا کی چشمِ کرم ناز پر ہے

بہت فیض پایا ہے الحمد للہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔