اردوئے معلیٰ

Search

نبی کا صدقہ ہیں منظر صدائے کن کے بعد

سبھی حسین بنائے گئے ہیں اُن کے بعد

 

مرے رسول تو کامل ہیں ، وہ نہیں ہیں جنہیں

نبی بناتے ہیں جاہل ، ادھیڑ بُن کے بعد

 

جو قلب و روح کے مابین ایک آہنگ ہے

وہ دھڑکنوں میں سجا ہے ثنا کی دُھن کے بعد

 

کسی گنُی کا کوئی ذکر کیا کریں ہم لوگ

بچا نہیں ہے کوئی گن تمہارے گُن کے بعد

 

یہ تیری بھول ہے مرتد! ” خیال ” بدلے گا

جو ” کہہ ” سے پہلے تھا میرا وہی ہے ” سن ” کے بعد

 

منات و لات کو گرنا ہی تھا سدا کے لئے

وجود پاپ کا رہتا نہیں ہے پُن کے بعد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ