اردوئے معلیٰ

نبی کو مظہر اوصاف داور جانتے ہیں

ہم ان کے نقش پا کو اپنا رہبر جاتے ہیں

 

محمد کس سے راضی اور کس کس سے خفا تھے

یہ اہل بیت احمد سب سے بہتر جانتے ہیں

 

غلامئ شہہ بطحا میں کیا کیا رفعتیں ہیں

جناب بوزر و سلمان و قنبر جانتے ہیں

 

پئے حاجت روائی ہم غلامانِ محمد

ہیں جسے چودہ دروازے وہی گھر جانتے ہیں

 

ہمیں خود ساختہ مکتب کی حاجت ہی بھلا کیا

خدا کا شکر، شہرِ علم کا در جانتے ہیں

 

جو معراج محمد کو نگاہ شک سے دیکھے

حدود دین سے ہم اسکو باہر جانتے ہیں

 

لہو سے خنجر و تیغ و تبر سے جیتنے کا

جداگانہ ہنر سبط پیمبر جانتے ہیں

 

وہ اک ذرہ ہے خاک پائے احمد کا اے نوری

جہاں والے جسے خورشید خاور جانتے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات