اردوئے معلیٰ

 

نبی کی نعت پڑھتا ہوں کہ ہے یہ دل کشی میری

سجائی آپ نے دار العمل میں زندگی میری

 

محمد مصطفیٰ سے عشق میں اعزاز ہے مجھ کو

مرے اللہ نے بیت اللہ میں لکھی حاضری میری

 

مرے دل کی ہر اک دھڑکن میں دھڑکے یارسول اللہ

صدا دل شاد ہو جو عاشقی ہے آپ کی میری

 

میں کیا مانگوں مرے مولا مجھے بس ہے عطا تیری

درودِ مصطفیٰ ہے زندگی کی ہر خوشی میری

 

محمد مصطفیٰ کی شان گر دل میں نہیں روشن

تو گل بخشالوی کس کام کی ہے بندگی میری

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات