اردوئے معلیٰ

نبی کے عشق سے روشن ہر ایک جادہ کریں

اُنہی کی سیرتِ اطہر سے استفادہ کریں!

 

سبق جو بھول چکے ہیں اُسی کو دُہرائیں!

عمل جو ترک کیا، اس کا اب اِعادہ کریں!

 

قدم قدم پہ چراغِ وفا کریں روشن!

محبتوں کی یونہی روشنی زیادہ کریں!

 

اُنہی کے نام پہ کر دیں متاعِ جاں قرباں!

اُنہی کے طرز پہ جینے کا پھر ارادہ کریں!

 

عزیزؔ کاش چراغِ عمل بھی روشن ہو!

جو گفتگوؤں کا ہم دائرہ کشادہ کریں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات