اردوئے معلیٰ

نثار ان پہ دل و جان جب تلک نہ کروں

میں اپنے آپ کو مومن کہوں تو کیسے کہوں

 

انہی کے ذکر سے روشن ہیں زندگی کے چراغ

انہی کی یاد سے ملتا ہے آ گہی کو سکوں

 

حضور مجھ کو مسلسل ملے شعورِ سضن

جب ایک نعت مکمل ہو دوسری لکھوں

 

تڑپ رہا ہوں مسلسل فراقِ طیبہ میں

کیا ہے ہجرِ مدینہ نے میرا حال زبوں

 

قبولیت کا کوئی وقت ہوتا ہے مظہر

یہی ہے دل کی تمنا مدینے جا کے مروں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات