اردوئے معلیٰ

نعتِ محبوبِ خدا ہو لازمی

روز و شب یہ سِلسِلہ ہو لازمی

 

مِدحتِ رُخ کی اگر ہے آرزو

شرحِ والشمس و ضُحیٰ ہو لازمی

 

سر بُلندی چاہئے تو رو برو

سیرتِ خیر الوریٰ ہو لازمی

 

خاکِ طیبہ سے کرو اپنا علاج

چاہتے ہو گر شِفا ہو لازمی

 

راحتیں ہی راحتیں مِل جائیں گی

ذکر بس صلّے علیٰ ہو لازمی

 

لُطف فرماتے ہُوئے آِئیں گے وہ

قلب میں غارِ حِرا ہو لازمی

 

دستگیری کو ابھی وہ آئیں گے

شرط ہے دل سے صدا ہو لازمی

 

زندگی کٹ جائے گی آرام سے

پیرویٔ مصطفیٰ ہو لازمی

 

ہے یہی ایمان جانِ بندگی

دل میں آقا کی وِلا ہو لازمی

 

سرفرازی چاہئے مرزا اگر

تُم سے ہر اِک کا بھلا ہو لازمی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ