اردوئے معلیٰ

Search

نعت سرکار جو لکھنے کی ریاضت کر لوں

شکر مالک کا کروں گر یہ سعادت کر لوں

 

دل تڑپتا ہے تری یاد میں آقا میرا

اذن مل جائے تو روضے کی زیارت کر لوں

 

ذکرِ آقا کی سعادت ملے گر عاصی کو

پھر تو اس کو میں شب و روز کی عادت کر لوں

 

روضۂ پاک کی تصویر بسا کر دل میں

ذکرِ محبوب کو میں اپنی عبادت کر لوں

 

در پہ حاضر ہوں کرم کیجیے آقا اتنا

درد دل کہنے کی سرکار جسارت کر لوں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ