اردوئے معلیٰ

نعت کہنا شعار ہو جائے

زندگی میں قرار ہو جائے

 

اپنے آقا کی میں ثنا لکھ لوں

جب سخن نور بار ہو جائے

 

کاش در پر بلائیں شاہِ امم

یہ کرم بار بار ہو جائے

 

اُس کی قسمت عروج پر ہوگی

جس کو آقا سے پیار ہو جائے

 

آپ آئیں جو دل کے حُجرے میں

وہ گھڑی یاد گار ہو جائے

 

اپنی تو بس یہی تمنا ہے

جان اُن پر نثار ہو جائے

 

سیدہ پاک کی کنیزوں میں

ناز تیرا شمار ہو جائے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔