اردوئے معلیٰ

نعت کہنا مری قسمت کرنا

ختم ہے اُن پہ سخاوت کرنا

 

اور بنائے کا مصرف کیا ہے

سبز گنبد کی زیارت کرنا

 

اُن کے قبضے میں خزانے، رب کے

اُن کی عادت ہے سخاوت کرنا

 

دور طیبہ سے تڑپنا دل کا

ہجر لمحوں میں عبادت کرنا

 

صرف محبوبِ خدا کا منصب

نوعِ انساں کی قیادت کرنا

 

سوئے طیبہ ہو اڑانیں جن کی

اُن پرندوں سے محبت کرنا

 

اک نمونہ ہے، تری سیرت کا

سنگباروں سے مروّت کرنا

 

کملی والے کی عطا ہے اخترؔ

اِس نئے رنگ میں مدحت کرنا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ