اردوئے معلیٰ

Search

نغمگی، نغمگی گُفتگو آپ کی

دِلکشی، دِلکشی آرزُو آپ کی

 

یہ چَمک اور دَمک نور ہے آپ کا

روشنی، روشنی کُو بہ کُو آپ کی

 

کر رہے ہیں زمیں، آسماں، لامکاں

یانبی، یانبی جُستجو آپ کی

 

کس قدر ہے گھنی زُلْف یامصطفی

سُرمئی، سُرمئی خُوبرو آپ کی

 

ہے چَمن دَر چَمن، ہر زَمن دَر زَمن

تازگی، تازگی مُشکبو آپ کی

 

فخر ہی فخر ہے آدمی کے لیے

زندگی، زندگی آرزُو آپ کی

 

یہ بھی رب کی رضاؔ ہے کہ کونین پر

سروری، سروری چار سُو آپ کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ