اردوئے معلیٰ

نگاہ بھر کے وہ دیکھے اگر مری جانب

تو پھر نظر کہاں رہتی ہے دوسری جانب

 

اٹھاکے پھرتا رہا میں عبادتوں کا بوجھ

جدھر ہوا وہ ، خدا بھی ہوا اسی جانب

 

تمھاری زلف ہواؤں کا رخ بتاتی ہے

سو میں چراغ جلاتا ہوں دوسری جانب

 

میں آنکھ بند کیے اپنے آپ میں اترا

ملانہ جب مجھے وہ شخص ہی کسی جانب

 

حضور رزق کمانے دیں مجھ کو بچوں کا

کہ میں خدا کی طرف ہوں نہ آپ کی جانب

 

مرا شمار بھی ہوتا ہے کوفیوں میں زبیرؔ

دعا کسی کے لیے ہے تو دل کسی جانب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات