اردوئے معلیٰ

نہیں ہے کوئی برابر نبی کے پیکر کے

یہ چاند تارے ہیں خیرات سب اسی در کے

 

لبوں پہ میرے یہی ہے دعا ہر اک لمحہ

نبی کے ہاتھوں سے مل جائیں جام کوثر کے

 

ہوا ہے جن پہ کرم آپ کا مرے آقا

قدم زمانے میں رکھتے نہیں ہیں وہ ڈر کے

 

یہ رحمتوں کے خزینے ہیں لُوٹ لو بڑھ کر

کہ ان کے فیض سے پلٹو گے جھولیاں بھر کے

 

ملے مدینے کی پھر حاضری جو زاہدؔ کو

تو ہو رہے گا فدا اپنے ہی مقدر کے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات