اردوئے معلیٰ

نہ ملے تم، تو ملا کوئی تمہارے جیسا

فائدہ عشق میں دیکھا ہے خسارے جیسا

 

موج اڑاتی ہوئی مخمور سمندر آنکھیں

ڈھونڈتی رہ گئیں اک شخص کنارے جیسا

 

عشق حیراں ہے ابھی پہلی نظر کے مانند

حسن ابھی تک ہے وہ خاموش نظارے جیسا

 

اک دھنک میرے تصور کو بنا رکھتا ہے

اُن لبوں پر جو تبسم ہے اشارے جیسا

 

وہ کہیں میرا تشخص نہ کچل کر رکھ دے

مہرباں ہاتھ جو لگتا ہے سہارے جیسا

 

دیکھئے کیسے گزرتی ہے شب تنہائی

سوزِ دل آج بھڑکتا ہے شرارے جیسا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات