اردوئے معلیٰ

نہ مہر و ماہ نہ ہی کہکشاں سے نسبت ہے

ہمیں تو آپ کے پا کے نشاں سے نسبت ہے

 

جہان کن فیکوں کا وجود آپ سے ہے

نبی کے قدموں کی سارے جہاں سے نسبت ہے

 

کہاں میں اور کہاں نعت پاک کی عظمت

میں ذرہ ہوں جی! مجھے آسماں سے نسبت ہے

 

غرض ہے کیا ہمیں دنیا کے تاجداروں سے

ہمیں تو آپ کے ہی آستاں سے نسبت ہے

 

گنہگار ہیں ہم اور آپ شافع ہیں

ہزار شکر کہ اس مہرباں سے نسبت ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ