اردوئے معلیٰ

وجۂِ ارض و سماوات کی بات ہے

کیا ہے قرآں؟ فقط نعت کی بات ہے

 

پڑھ کے دیکھو کبھی سیرتِ مصطفیٰ

ہر طرف بس کمالات کی بات ہے

 

آپ کے ہی کرم کا ہے ہر سُو بیاں

آپ کی ہی عنایات کی بات ہے

 

سب سے پہلے بنایا گیا ان کا نور

مستند یہ روایات کی بات ہے

 

ذکرِ میلاد ہے در کتابِ زبور

یہ ہی انجیل و تورات کی بات ہے

 

سدرۃ المنتہی جن کے رستے میں ہے

ان کے اگلے مقامات کی بات ہے

 

ہر گھڑی میرے لب پر ہے ان کی ثنا

ہر گھڑی لب پہ سادات کی بات ہے

 

جلوۂِ روئے انور دکھا دیجیے

چند گھڑیوں کی ، لمحات کی بات ہے

 

تجھ کو جنت مجھے قربِ احمد عزیز

اپنے اپنے مفادات کی بات ہے

 

آخری شب قمرؔ کی مدینے میں ہو

یا نبی! صرف اک رات کی بات ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات