اردوئے معلیٰ

وسیلہ حق شناسی کا نبی کی ذات ہوتی ہے

نبی کا فعل ہوتا ہے ، نبی کی بات ہوتی ہے

 

ثنائے سرور کونین میں مشغول رہتا ہوں

خدا کا فضل اور تائید میرے ساتھ ہوتی ہے

 

قلم جب بھی اُٹھاتا ہوں شہِ ابرار کی خاطر

مرے اطراف میں انوار کی برسات ہوتی ہے

 

مرے فکر و تخیل اور مرے الفاظ پر رحمت

کی جب برسات ہوتی ہے، تبھی تو نعت ہوتی ہے

 

لیے جس شہر نے بوسے نبی کے پائے اقدس کے

وہاں پر بارش رحمت قمرؔ دن رات ہوتی ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات