اردوئے معلیٰ

 

وہ جو قرآن ہو گیا ہوگا

ان کا فرمان ہو گیا ہوگا

 

سجدہ کر کے جو سر نہیں اُٹھا

در پہ قربان ہو گیا ہوگا

 

یا عقیدت میں اپنی جاں دے کر

ہمہ تن جان ہو گیا ہوگا

 

کسے ملتا؟ مزاج پاک حدیث

حفظ، قرآن ہو گیا ہوگا

 

اپنے دل کو تلاش کرتا ہوں

ان کا ارمان ہو گیا ہوگا

 

جس نے دیکھا ہے بار بار انہیں

کیوں نہ ذیشان ہو گیا ہوگا

 

غم کا احساس کیوں نہیں ہے وہاں

ان کا احسان ہو گیا ہوگا

 

نعت کہتا رہا جو دل سے صبیحؔ

وہ بھی حسّان ہو گیا ہوگا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات