آیتہ الکرسی
(سورۂ بقرہ آیت نمبر ۲۵۵)
وہ خدا، معبود کوئی بھی نہیں جس کے سوا
زندہ و پائنِدہ، قائم رکھنے والا
(دہرکا اُونگھتا ہے وہ ، نہ اس کو نیند آتی ہے( کبھی
ہے جو کچھ ارض و سَما میں، سَب کا مالک ہے وہی
کون ہے اُس سے سفارش جو کرے بے اذن کے
پیش و پس کا حال لوگوں کے، ہے سب معلوم اُسے
عِلم پر اس کے نہیں لوگوں کو کچھ بھی دسترس
ہاں مگر اتنی ہی جتنی ہو اسے منظور، بس
کُرسی ،افلاک و زمیں پر اُس کی ہے پھیلی ہوئی
اور نہیں اس کو تھکاتی ، ان کی رکھوالی کبھی
برتر و بالا وہی ہے عظمتوں والا وُہی