اردوئے معلیٰ

وہ سب انبیاء کے ہیں ٹھہرے امام

خدا کے بہت ہیں چہیتے امام

 

قسم جن کی زلفوں کی کھائے خدا

وہ ہیں سب جہانوں کے پیارے امام

 

توسل سے جن کے دعا ہو قبول

وہ ہیں غمزدوں کے سہارے امام

 

محبانِ احمد کی ایسی ہے شان

زمانہ انہیں بھی ہے مانے امام

 

احادیث ہوں یا کہ قرآن ہو

خدا کی زباں ہی تو بولے امام

 

قمر بھی خوشی سے ہو جائے دو لخت

نظر سے اشارہ جو کر دے امام

 

مثالی ہے اسوہ نبی کا خلیل

یہ سب کی حیاتی سنوارے امام

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ