اردوئے معلیٰ

Search

وہ شہکارِ ربُ العلیٰ خوب صورت

محمد نبی مصطفیٰ خوب صورت

 

درودوں کے گجرے سلاموں کے تحفے

دعا خوب صورت ثنا خوب صورت

 

ہے ذکر اُن کا آیات قرآں میں شامل

پیمبر کی ہر ہر ادا خوب صورت

 

ہوں صدیق ‘ فاروق ‘عثماں کہ حیدر

ہیں چاروں بفضلِ خدا خوب صورت

 

رہے کرتے خود انبیا جس کی خواہش

وہ سلطاں ‘ نبی ‘ پیشوا خوب صورت

 

وہ یثرب جسے اب مدینہ ہیں کہتے

اِنھی کے قدم سے بنا خوب صورت

 

پسند آگیا میرے سب دوستوں کو

کلام اس قدر ہو گیا خوب صورت

 

ملے انبیا کو تو اعجاز ازہرؔ

محمد ہے خود معجزہ خوب صورت

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ