وہ ملجا ہے ، وہ ماوا ہے
وہ آقا ہے ، وہ داتا ہے
جس کی مدحت خالق نے کی
وہ مولا میرا مولا ہے
ڈوب گیا جو اُن کے عشق میں
اُس کی دنیا ہے ، عقبیٰ ہے
دل ہو اُن کی الفت کا گھر
جو چاہو پھر وہ ہوتا ہے
اُن کے وسیلے سے تم اشعرؔ
جو مانگو گے رب دیتا ہے