اردوئے معلیٰ

پرتوِ احمدِ مختار حسین ابنِ علی

اہلِ جنت کے ہیں سردار حسین ابنِ علی

 

آپ ہیں منبعِ انوار حسین ابنِ علی

ہیں بلند آپ کے افکار حسین ابنِ علی

 

جان زہرہ کی ہیں وہ نورِ نظر حیدر کے

ہیں گُلِ سیدِ ابرار حسین ابنِ علی

 

آپ نے ایسا کیا دین کے پرچم کو بلند

کفر کے بت ہوئے مسمار حسین ابنِ علی

 

لشکرِ دیں کی مدد ہوتی رہے گی تا ابد

آپ امت کے ہیں سالار حسین ابنِ علی

 

وار دی جان مگر دین کا سودا نہ کیا

لٹ گیا آپ کا گھر بارحسین ابنِ علی

 

آپ کی یاد میں آنسو جو ہوئے ہیں جاری

ہو گیا آپ کا دیدار حسین ابنِ علی

 

مجھ کو کچھ فکر ہے جنت کی نہ خوفِ محشر

جب وہ ہیں میرے طرف دار حسین ابنِ علی

 

ناز کی ہے یہ لگن آپ کی توصیف کرے

آپ کے لکھتی ہے اشعارحسین ابنِ علی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔