اردوئے معلیٰ

پلنگ ایک الگ لحاف

قبولیت نہ انحراف

 

بچھڑنا چاہئے ہمیں

تو یوں کہو نا صاف صاف

 

اگر تو تیغ پھینک دے

تجھے مرا لہو معاف

 

ادھر ذرا سی بات کی

ادھر کسی کا موڈ آف

 

میں اس کی جیب کا بٹن

وہ میرے ہاتھ کا شگاف

 

اتر کے جھیل میں بھی ہم

ہیں زیرِ آب ناف ناف

 

پرانی آشنائی پر

بہت جچے گا اختلاف

 

وہ کیا کتاب کھولتے

جو چومتے رہے غلاف

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ