اردوئے معلیٰ

پڑھ لیا قرآن سارا نعت خوانی ہو گئی

یوں لگا اَب خوبصورت زندگانی ہو گئی

 

جوڑتی رہتی ہوں مَیں الفاظ اُن کی یاد میں

اَب قلم کی نوک پر دل کش روانی ہو گئی

 

آپ کی رحمت کی بارش ہو رہی ہے رات دن

کیسی پیاری ہیں یہ گھڑیاں رُت سہانی ہو گئی

 

کِھل گئے مدحت کے غنچے رنگ و بو کا راج ہے

آ گیا جشنِ بہاراں گُل فشانی ہو گئی

 

نعت کے صد قے ملیں دونوں جہاں کی نعمتیں

مٹ گئے رنج و اَلم اور شادمانی ہو گئی

 

شکر آقا کی عطاؤں کا کروں کیسے ادا

آپ کی توصیف عاجز کی زبانی ہو گئی

 

ناز کو بھی نعت کہنے کی سعادت مل گئی

میرے آقا مصطفیٰ کی مہربانی ہو گئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔