اردوئے معلیٰ

پہلے وجدان نعت کہتا ہے

پھر ثناخوان نعت کہتا ہے

 

نعت کہتا ہے ایک بندہ اور

ایک رحمان نعت کہتا ہے

 

سورہِ فاتحہ سے تا والناس

سارا قرآن نعت کہتا ہے

 

سامنے بیٹھ کر سنوں گا میں

میرا حسـان نعت کہتا ہے

 

اُس کی رحمت نہیں تو پھر کیا ہے

مجھ سا نادان نعت کہتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ