اردوئے معلیٰ

Search

منقبت بحضور خواجہ معین الدین اجمیریؒ

 

چشت کے نامور اک نظر چاہیے

لطف بھی آپ کا ہر ڈگر چاہیے

 

ہم غریبوں پہ خواجہ کرم کیجیے

مشکلوں میں ہمیں خاکِ در چاہیے

 

کیجیے ہر قدم پر مری رہبری

رہنمائی مجھے عمر بھر چاہیے

 

عظمتیں دونوں عالم میں مجھ کو ملیں

آپ کا لطف بھی اس قدر چاہیے

 

زاہدؔ بے نوا کی یہی آس ہے

آپ کے شہر کا اب سفر چاہیے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ