کامِل ترین اُسوہ کے پیکر سلام ہو
اے ساری کائنات کے سرور سلام ہو
بس آپ ہیں اِلٰہَ کی رحمت جہان میں
بس آپ ہی ہیں خَلق کے رہبر سلام ہو
حُسنِ سلوک، جُود و سخا میں بھی، خُلق میں
کوئی نہیں ہے آپ سے بڑھ کر سلام ہو
ظُلمت کدوں میں صِدق و صَفا کا یہ سلسلہ
ہے آپ سے ہی روشنی انور سلام ہو
ہیں آخری نبی بھی، رسولوں کے بھی رسول
دُنیا میں رب کے فضل کے مظہر سلام ہو
تقدیسِ دِین، مُحسنِ اعلیٰ، امیرِ کُل
اے رب کے بعد سب سے ہی اکبر سلام ہو
ایماں کی اصل، صبر و رضاؔ، آگہی کا نُور
رحمت ہیں آپ ہی شہِ کوثر سلام ہو