اردوئے معلیٰ

کتنی اعلیٰ ہے نبوّت آپ کی

عالمیں پر ہے رسالت آپ کی

 

آپ کی مدحت سرائی اور میں

یہ سراسر ہے عنایت آپ کی

 

نعت سے بدلا غزل کو آپ نے

نعت گوئی با اجازت آپ کی

 

رد ہوئے ادیان سارے آخرش

حشر تک باقی شریعت آپ کی

 

صادق الوعد و امیں القاب ہیں

دشمنوں کے لب پہ مدحت آپ کی

 

کاش زاہدؔ کے لیے آسان ہو

قابلِ تقلید سیرت آپ کی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات