اردوئے معلیٰ

کرم ،جود و عطا ،الطاف تیرے

بہت مشہور ہیں اوصاف تیرے

 

ستارے جادۂ منزل نہیں تھے

ستاروں سے وریٰ اہداف تیرے

 

شہادت دے رہا ہے ’’سنگِ اسود‘‘

یہ سب درپن ملے شفاف تیرے

 

نظیریؔ، قدسیؔ و سعدیؔ و جامیؔ

ہیں کعبؓ ،حسانؓ بھی وصاف تیرے

 

طوافِ کعبہ کے دوران اکثر

یہ دل پھرتا رہا اطراف تیرے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ