اردوئے معلیٰ

Search

کرم فرما، خُدائے مصطفی ہے

کرم فرما، حبیبِ کبریا ہے

 

وہی جو رحمۃ اللعالمیں ہے

وہی سرکار، محبوبِ خُدا ہے

 

ہمیشہ سے ہے حمد و نعت جاری

ازل سے تا ابد یہ سلسلہ ہے

 

مری نعتوں میں اظہارِ عقیدت

ہے اظہارِ محبت، برملا ہے

 

زیارت خواب میں ہوتی ہے مُجھ کو

رُخِ زیبا، مُنوّر، دِلرُبا ہے

 

فزوں تر ہو مرا عشقِ محمد

گدائے بے نوا کی یہ صدا ہے

 

ظفرؔ کا کوئی بھی دم ساز، ہم دم

نہیں کوئی نہیں، اُن کے سوا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ