کرم کو طیبہ کے رستے میں لکھ دیا جائے
نبی کے نام کو سینے میں لکھ دیا جائے
سکونِ دل مرے حصے میں لکھ دیا جائے
نبی کی نعت کو شجرے میں لکھ دیا جائے
نبی کریم کی مدحت لکھے قلم میرا
اسے نصیب کے نقشے میں لکھ دیا جائے
تمام عمر ثنائے حضور میں گزرے
یہی حیات کے قصے میں لکھ دیا جائے
حضور آپ کی مدحت کے صدقے زاہدؔ کو
بقیع میں دفن کے پرچے میں لکھ دیا جائے