کرم کی چادر مِرے پیمبر

کرم کی چادر مِرے پیمبر

وَفا کے پیکر مِرے پیمبر

 

جہاں میں امن و اماں کی صورت

جہاں کے دِلبر مِرے پیمبر

 

نبی، رُسُل میں سبھی سے افضل

سبھی سے بہتر مِرے پیمبر

 

دُکھی دِلوں کے وہی سہارے

غریب پرور مِرے پیمبر

 

شبِ رفاقت کے خاص مہماں

حبیبِ دَاور مِرے پیمبر

 

عطا کی روشن دلیل اعلیٰ

سخا میں بڑھ کر مِرے پیمبر

 

جہالتوں کو مِٹانے والے

عظیم رَہبر مِرے پیمبر

 

ہدایتوں کے نگیں رضاؔ ہیں

خُدا کے مظہر مِرے پیمبر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

سوال : حُسن کی دنیا میں دیجیے تو مثال؟
محمدؐ کا حُسن و جمال اللہ اللہ
حُسن کی تشبیہ کے سب استعارے مسترد
جاری ہے فیض شہر شریعت کے بابؑ سے
آئے بیمار جو دَر پر تو شِفا دیتے ہیں
بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ​
مرحبا! رحمت دوامی پر سلام
تاجدار جہاں یا نبی محترم (درود و سلام)
دوستو! نور کے خزینے کا
جو ان کے ہونٹوں پہ آ گیا ہے ، وہ لفظ قرآن ہوگیا ہے